Loading...
 

سرپرستی ایک نظر

 

فرینک تھوروگُڈ کی شراکت

آکسفورڈ ڈکشنری میں سرپرست کی تعریف بطور ایک "تجربہ کار اور قابل اعتماد مشیر" کے، کی گئی ہے ۔

 

تقریبا تمام لوگوں میں عوامی خطابت کا ایک جبلی خوف موجود ہوتا ہے۔

 

 کسی کلب کی رکنیت اختیار کرنے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے بعد بھی کسی نئے رکن کو کلب اجلاس کے انعقاد اور تربیتی پروگرام کی تکمیل میں استعمال کردہ ظوابط اور رسومات کے پورے سلسلے سے گزرنا پڑتا ہے۔

 

یہ نئے ارکان پر گراں گزر سکتا ہے، لیکن تجربہ کار ارکان کے لئے یہ معمول بن جاتا ہے۔ لہذا کلب میں سرپرستی کا کلیدی فرض منصبی زیادہ تجربہ کار ارکان کے لئے ہوتا ہے کہ وہ "نئے رکن کا ہاتھ تھامیں"، ان کو کسی بھی غیرواضح چیز کی وضاحت دیں، اور جب ضرورت پڑے تو ان کو مشورہ دینے اور ان کی مدد کرنے کے لئے دستیاب رہیں ، حتّٰی کہ کلب اجلاس سے باہر بھی۔

 

  سب سے بڑا مسئلہ سرپرستوں کو زیر سرپرستی ارکان سے مناسب جوڑ بنانا ہے۔ یہ (مشاہدہ) خصوصاً نئے کلبوں پر لاگو ہے۔

 

 کلب میں کامیاب سرپرستی کے پروگرام (کو چلانے) کے لئے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں:

  • کلب کمیٹی کو ممکنہ سرپرستوں کی ایک فہرست مرتب کرنی چاہئے۔ یہ زیادہ تجربہ کار اراکین، یا عوامی خطابت، تعلیم، وغیرہ میں کچھ تجربہ رکھنے والے، یا کلب کے افعال و مقاصد کی اچھی سمجھ کی خاص صلاحیت کا مظاہرہ کرنے والے اراکین ہونے چاہئیں، چاہے وہ کلب میں نئے ہوں۔
  • ممکنہ سرپرستوں کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد، نائب صدر رکنیت سازی کو سرپرستوں اور ان کے زیر سرپرستی ارکان پر مشتمل ایک اور فہرست تیار اور برقرار رکھنی چاہئے، جس میں ہر سرپرست کے زیر سرپرستی زیادہ سے زیادہ تین رکن ہونے چاہئیں۔
  • یہ فہرست ہر نئے رکن کو کلب میں رکنیت کی منظوری پر دے دی جانی چاہئے، تا کہ وہ فہرست میں دستیاب (سرپرست) افراد میں سے اپنے سرپرست کا انتخاب کر لے - چاہے کچھ اجلاسوں کے بعد، تا کہ ان کے بارے میں مزید جان سکے۔
  • سرپرست اور زیر سرپرستی رکن کو ٹیلیفون نمبر اور ای میل پتوں کا تبادلہ کرلینا چاہئے، اور جدید مواصلاتی ذرائع جیسے فیس ٹائم، واٹس ایپ اور اسکائپ، وغیرہ پر رابطہ رکھنا چاہئے۔

 

وہ معاشرتی روابط بھی رکھ سکتے ہیں، جہاں سرپرست تعلیمی پروگرام، کلب کے طریقہ کار اور فرائض منصبی کی وضاحت کر سکتا ہے، نیز کسی بھی سوال کا جواب دے سکتا ہے۔ بعدازاں، سرپرست کو زیر سرپرستی رکن کے ضرورت کے مواقع مثلاً ان کی پہلی تقریر، زبان کی اصلاح، وغیرہ پر دستیاب رہنا چاہئیے۔

 

تاہم، نئے رکن کو سرپرست پر مکمل طور پر انحصار نہیں کرنا چاہئیے۔ اسے تربیتی پروگرام، اور ارکان کے مختلف فرائض منصبی کو دستیاب مواد استعمال کرتے ہوئے خود سمجھنے کی کوشش کرنی چاہئے۔


Contributors to this page: prof.saqib and agora .
Page last modified on Sunday May 16, 2021 12:20:33 CEST by prof.saqib.